Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 07 فروری ، 2026 | Saturday , February   07, 2026
ہفتہ ، 07 فروری ، 2026 | Saturday , February   07, 2026

رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے بینک اکاونٹس کھولنے اجازت

 اسلام آباد...وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے اکاونٹس کھولنے کی اجازت دینے کے احکامات جاری کر دیئے ۔ایک بیان میں عمران خان نے کہاکہ بینک اکاونٹس کھولنے سے رجسٹرڈ افغان مہاجرین ملکی معیشت کا حصہ بن سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کو بینک اکاونٹس کھولنے کی اجازت بہت پہلے دے دینی چاہئے تھی۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے ادارے برائے مہاجرین کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں 14 لاکھ افغان پناہ گزین ہیں جن میں 74 فیصد ان افغانوں کی دوسری یا تیسری نسل ہے یا وہ پاکستان ہی میں پیدا ہوئے ہیں۔

شیئر: