Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 15 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   15, 2025
منگل ، 15 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   15, 2025

نواز شریف کی درخواست ضمانت پرفیصلہ کل سنایا جائے گا

اسلام آباد... اسلام آباد ہائی کورٹ کا 2 رکنی بنچ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سزا معطلی اورطبی بنیادوں پر درخواست ضمانت کا فیصلہ پیر کو دن 12 بجے سنائے گا ۔ نواز شریف نے طبی بنیادوں پر ضمانت کی استدعا کی ہے ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے دلائل مکمل ہونے کے بعد 20 فروری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔ نیب نے نواز شریف کو ضمانت پر رہا کرنے کی مخالفت کی تھی ۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف اور نیب کو نوٹس جاری کر دیئے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل احتساب عدالت نے نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا سنائی تھی ۔ 

شیئر: