Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

دہلی یونیورسٹی کے دولت رام کالج میں طالبات کا ہنگامہ

نئی دہلی۔۔۔دہلی یونیورسٹی کی دولت رام کالج میں طالبات نے کالج انتظامیہ اور ہاسٹل وارڈن کیخلاف زبردست مظاہرہ کیا۔طالبات کا ہنگامہ دیکھ کر انتظامیہ نے پولیس طلب کرلی۔طالبات نے الزام لگایا کہ ہاسٹل وارڈن ان کے سوشل نیٹ ورک اکاؤنٹ سے بعض لڑکیوں کے تصاویر حاصل کرکے نہ صرف اس کا غلط استعمال کررہے ہیں بلکہ ہاسٹل میں مقیم طالبات کو حراساں بھی کیا جارہا ہے۔علاوہ ازیں ہاسٹل کی صفائی ستھرائی ، رہن سہن، کھانے پینے اور دیگرسہولتوں کا فقدان ہے۔طالبات نے بتایا کہ ہاسٹل کی مشکلات اور دشواریوں سے انتظامیہ کومسلسل آگاہ کیا گیالیکن ان کے کان پر جوں تک نہیں رینگی جس کے بعد احتجاجی مظاہرہ کرنے پر مجبو ہونا پڑا۔ہاسٹل میں تقریباً200 طالبات مقیم ہیں۔ان میں سے تقریباً135طالبات ہاسٹل وارڈن اور انتظامیہ کیخلاف مظاہرے میں شریک ہوئیں۔پولیس نے رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیں:-  - - - - -رتلام میں بھی چلائی جاسکتی ہے’’ وندے بھارت‘‘ ٹرین ، گپتا

شیئر: