Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

خلیجی ممالک کی مشترکہ فوجی مشق کا آغاز

ریاض۔۔۔ جی سی سی ممالک کی مسلح افواج کی مشترکہ فوجی مشق ”درع الجزیرہ“ کا آغاز ہوگیا۔ دیگر خلیجی ممالک کے ساتھ سعودی عرب کی بری، بحری اور فضائی افواج مشق میں شریک ہے۔ مشق کی افتتاحی تقریب میں درع الجزیرہ کے کمانڈر جنرل عبد اللہ القحطانی نے شرکت کی۔ مشترکہ فوجی مشق دو ہفتوں تک جاری رہے گی۔ مشق کا بنیادی مقصد جی سی سی ممالک کے افواج کو تربیت فراہم کرنے کے علاوہ تجربات کا تبادلہ ہے۔ خلیجی ممالک کی مسلح افواج مشق کے دوران جدید ترین جنگی تربیت حاصل کریں گے۔ 
 
 

شیئر: