Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

ہندوستانی آرمی چیف کو فوجی ترجمان کامشورہ

راولپنڈی...ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ہندوستانی آرمی چیف کو مشورہ دیا ہے کہ بہتر ہو گا کہ وہ جنرل باجوہ کے علاقائی امن،استحکام اور ترقی کے وژن کو فالو کریں ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے ٹوئٹر پر آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے متعلق ہندوستانی آرمی چیف کے انٹرویو کا ایک حصہ شیئر کیاگیا۔ ترجمان نے کہا کہ ہندوستانی آرمی چیف جنرل بپن راوت کہتے ہیں کہ وہ جنرل باجوہ کو فالو کرتے ہیں۔ بہتر ہوتا اگر وہ علاقائی امن و استحکام کےلئے جنرل باجوہ کے وژن کو فالو کریں ۔ اس کیلئے ہند کو پاکستان دشمنی ترک کرنا ہو گی۔ واضح رہے کہ ہندوستانی آرمی چیف نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ اپنے ہم منصب پاکستان آرمی چیف کو فالو کرتے ہیں ۔ 
 

شیئر: