Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

سلطان برونائی کو سعودی قیادت کا تہنیتی پیغام

ریاض۔۔۔۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے قومی دن کے موقع پر سلطان برونائی حاج حسن بلقیہ کو سعودی عوام و حکومت اور خود اپنی جانب سے مبارکباد دی۔ انہوں نے تہنیتی پیغام میں سلطان برونائی کیلئے خیر سگالی اور برونائی کے برادر عوام کی مزید ترقی و خوشحالی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ولیعہد نائب وزیر اعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی برونائی کے قومی دن کے موقع پر سلطان حسن بلقیہ کے نام تہنیتی پیغام ارسال کیا۔

شیئر: