Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 فروری ، 2026 | Sunday , February   08, 2026
اتوار ، 08 فروری ، 2026 | Sunday , February   08, 2026

ولی عہد سے سشما سوراج کی ملاقات

نئی دہلی: ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ملاقات کی۔ ولی عہد کی اقامت گاہ میں ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے تاریخی اور گہرے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خطے کو درپیش تازہ ترین حالات اور دونوں ملکوں کے باہمی موقف پر بھی گفتگو ہوئی۔وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر، وزیر توانائی وصنعت انجینئرخالد الفالح اور ہندوستان میں سعودی سفیر سعود الساطی اس موقع پر موجود تھے۔
 

شیئر: