Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

اسپتال میں بوڑھے کوچھیڑ خانی مہنگی پڑ گئی

قنفذہ ۔۔۔ قنفذہ جنرل اسپتال میں ایک بوڑھے نے ایک نرس کے ساتھ چھیڑ خانی کرکے اپنی شہرت برباد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ایک بوڑھا شہری سوشل میڈیا پر اپنی شہرت بنائے ہوئے تھا۔ اسپتال کی ملازم خواتین نے اسے اپنے یہاں پا کراس کے ساتھ گروپ فوٹو بنوانے کی درخواست کی۔ بوڑھے نے فوٹو بنوانے کے بعدایک نرس کے ساتھ غیر اخلاقی حرکتیں شروع کردیں۔ قنفذہ محکمہ صحت کے ترجمان ابراہیم المتحمی نے بتایا کہ قنفذہ محکمہ صحت کے ڈائریکٹر عبداللہ الغروی نے واقعہ کی حقیقت دریافت کرنے کی کارروائی شروع کردی۔ جلد ہی رپورٹ جاری کردی جائیگی۔
 

شیئر: