Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

ایکسرے صنعت میں تعاون کیلئے ایس اے ایم آئی اور آل ٹیکنالوجیز میں معاہدہ

جدہ۔۔۔۔ عسکری صنعتوں کی سعودی کمپنی ایس اے ایم آئی اور آل ٹیکنالوجیز کمپنی نے پیر کو مملکت میں کہروضوئی ایکسرے ٹیکنالوجی اور EO/IR نیز اسپیشل سسٹم کے منصوبوں کے مواقع تلاش کرنے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے۔ سعودی کمپنی کے چیئرمین ڈاکٹر اندریاس شویر نے بتایا کہ کہ اسٹراٹیجک مفاہمتی یادداشت کے بموجب مقامی مارکیٹ میں ایکسرے کی صنعت کو فروغ دیا جائے گا۔ علاوہ ازیں جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں کا م کرنے والا اسپیشل سینٹر قائم کیا جائے گا۔ آل ٹیکنالوجیز کمپنی کے ایگزیکیٹو چیئرمین اسٹیون اوبرائن نے کہا کہ اس یادداشت کی بدولت فریقین کے درمیان مفید تعاون کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ آل ٹیکنالوجیز کمپنی 43 برس سے زیادہ عرصہ سے ریموٹ سینٹس سسٹم ، سراغ رسانی کے آلات اور عسکری و سیکیورٹی اور تجارتی اداروں کے الیکٹرانک سسٹم ڈیزائن کررہی ہے اور سعودی مسلح افواج کی اسلحہ سازی میں تعاون دے رہی ہے۔ 

شیئر: