Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

پاکستانی فنکارہ کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے تحفہ

پاکستان کی فنکارہ رابعہ ذاکر نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی مناسبت سے ان کے پورٹریٹ کا تحفہ تیار کیا ہے۔رابعہ ذاکر ایک آن لائن آرٹ گیلری سے منسلک ہیں۔ اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے رابعہ ذاکر نے کہا کہ آن لان بڑی تعداد میں ان کے کام کو پسند کرتے ہیں اور انہیں امید ہے کہ یہ پورٹریٹ بھی سب کو بہت پسند آئے گا۔

 

رابعہ ذاکر کہتی ہیں کہ 'میں نے سفارت خانوں کی درخواست پر پہلے بھی کئی سربراہان مملکت کے پورٹریٹ بنائے جن کو بہت پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کہ ایک ہفتے کے وقت میں ہاتھ سے تیار کیا گیا یہ پورٹریٹ سعودی ولی عہد کے لیے ان کی طرف سے ایک تحفہ ہے۔

 

رابعہ ذاکر نے بتایا کہ اگر سیکورٹی کی وجہ سے انہیں خود ولی عہد کو یہ تحفہ پیش کرنے کا موقع نہ ملا تو پھر وہ سفیر کے ذریعے یہ پورٹریٹ بھیج دیں گی۔

شیئر: