Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

ہند ،پاکستان مخالف جذبات کو ہوا دے رہا ہے،سیکریٹری خارجہ

اسلام آباد... سیکرٹری تہمینہ جنجوعہ نے کہاہے کہ جان بوجھ کر پاکستان مخالف جذبات کو ہند میں ہوا دی جارہی ہے۔ہندوستانی الزام تراشیاں اور جارحانہ رویہ خطے کے امن کے لئے نقصان دہ ہے۔پاکستان پر بغیر تحقیقات اور بنا شواہد الزام تراشیاں ہند کا پرانا رویہ ہے۔پلوامہ حملہ اور ہندوستا نی الزامات کے حوالے سے دفتر خارجہ میں غیر ملکی سفیروں کو بریفنگ کا سلسلہ اتوار کو تیسرے دن بھی جاری رہا ۔سیکرٹری خارجہ نے افریقی ممالک کے سفرا کو بریفنگ دی۔ سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان پر ہندوستانی الزامات خطے کے امن کے مفاد میں نہیں۔ پاکستان پلوامہ حملے کے الزامات کو مسترد کرتا ہے۔ سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ جان بوجھ کر پاکستان مخالف جذبات کو ہندمیں ہوا دی جارہی ہے۔نئی دہلی پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگا رہا ہے۔ الزام تراشیاں اور جارحانہ رویہ خطے کے امن کے لئے نقصان دہ ہیں۔ سیکرٹری خارجہ نے شنگھائی تعاون تنظیم ریاستوں کے سفراءکو بھی بریفنگ دی۔ قبل ازیں سیکرٹری خارجہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل اور غیر مستقل ممالک کے سفراءکو بھی بریفنگ دے چکی ہیں۔بریفنگ کا بنیادی مقصد ہندوستانی پروپیگنڈے کا جواب اور حکومت پاکستان کا موقف پیش کرنا ہے۔

شیئر: