Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

کرسٹیانو رونالڈو کو ہتک عزت کے دعوے کا سامنا

لندن: عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے گراونڈ کے باہر کے مسائل بڑھ رہے ہیں اور اب اس کیلئے ایک اور مصیبت اٹھ کھڑی ہوئی ہے ۔ ایک برطانوی ماڈل نے اس کے خلاف مقدمے کی دھمکی دے دی ہے ۔ جوونٹس کلب کے فٹبالر جو پہلے ہی مبینہ زیادتی کے الزام میں کیس کا سامنا کررہے ہیں، کو اب ایک سابق دوست خاتون ماڈل کی جانب سے ہتک عزت کے دعوے کا سامنا ہے اور جیسمین لینارڈ کا کہنا ہے کہ اس نے ایسا وکیل کیا ہے جو اپنے کیریئر میں آج تک کوئی مقدمہ نہیں ہارا۔جیسمین کا دعویٰ ہے کہ فٹبالر نے مبینہ طور پر اس کی بعض قابل اعتراض تصاویر سامنے لانے کی دھمکی دی تھی اور پہچاننے سے بھی انکار کیا تھا ۔ رونالڈو یا ان کے ترجمان کی جانب سے اس بارے میں ابھی کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: