Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

انڈیگو کی130پروازیں منسوخ

ممبئی۔۔۔پائلٹوں کی کمی اوربعض ہوائی اڈوں پر پرواز سے قبل پائلٹوں کوجاری ہونیوالے تحریری نوٹیفکیشن ( این او ٹی اے ایم) کے باعث انڈیگو نے جمعہ کو تقریباً130پروازیں منسوخ کردیں۔ذرائع کے مطابق یہ تعداد ایئر لائنز کی تمام پروازوں کا 10فیصد ہے۔اس سلسلے میں انڈیگو کے ترجمان اور چیف آپریشن افسر وولفوگینگ پروک شاور کو بھیجے گئے سوالات کاکوئی جواب موصول نہیں ہوا۔واضح ہو کہ گزشتہ ہفتے سے دہلی اور این سی آر میں شدیدبرفباری اور بارشوں کے باعث ایئرلائنز اپنی پروازیں منسوخ کررہی ہے۔
مزید پڑھیں:- - -  --رائے بریلی میں کاراور ٹر ک میں تصادم،5افراد ہلاک

شیئر: