Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

سیل ضوابط توڑنے پر جرمانہ

بریدہ ۔۔۔ سعودی وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے بریدہ فوجداری عدالت کے فیصلے پر مقامی شہری عبداللہ بن صالح الجمعہ کی 2 مقامی اخبارات میں تشہیر کرادی۔ عبداللہ الجمعہ بریدہ میں کھانے پینے کے سامان اور اشیائے صرف کا تاجر ہے۔ تھوک کا کاروبار کررہا ہے۔ اس نے سیل ضوابط کی خلاف ورزی کی تھی۔ عدالت نے دعویٰ درست ثابت ہونے پر عبداللہ الجمعہ کی تشہیر اور جرمانے کا فیصلہ سنادیا تھا۔ 
 

شیئر: