Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 21 جولائی ، 2025 | Monday , July   21, 2025
پیر ، 21 جولائی ، 2025 | Monday , July   21, 2025

مشرق وسطیٰ میں کردارادا کرینگے، فواد چوہدری

  اسلام آباد...وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سعودی عرب جو آئل ریفائزی پاکستان میں لگانے جارہا ہے۔ اس کی لاگت 8سے 10ارب ڈالر ہے ۔ سعودی سرمایہ کاری پچھلے 10سالوں کی تمام سرمایہ کاری سے زیادہ ہے۔ ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اسلامی فوجی اتحاد کسی ملک کے خلاف نہیں ۔جنرل (ر) راحیل شریف نے دورہ پاکستان میں اس اتحاد کے بارے میں بتایا ہے۔ ان کی تعیناتی خوش آئند ہے ان کی اس اہم پوزیشن پر تعیناتی پاکستان کےلئے فائدہ مند ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد سے ذاتی تعلق بن گیاہے ۔ اب مڈل ایسٹ میں تناﺅ کم کرنے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ جو کردار پاکستان اب ادا کررہا ہے ایسا ذوالفقار علی بھٹو کے بعد کبھی نہیں ہوا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ اور دیگر حکام پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں ۔ 

شیئر: