Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

وزیر اطلاعات کے پیش ہونے پر وارنٹ گرفتاری منسوخ

پشاور:  انسداد دہشت گردی عدالت نے خیبر پختونخوا کے وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے ۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے، جہاں ان کی درخواست پر عدالت نے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے اور پولیس کو ان کی گرفتاری سے روک دیا۔
واضح رہے کہ عدالت نے گزشتہ روز شوکت یوسف زئی کی عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے ۔

شیئر: