Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
تازہ ترین

زیر تربیت پولیس اہلکار کی خودکشی

سرگودھا: پولیس ٹریننگ اسکول میں زیر تربیت سپاہی نے مبینہ طور پر خودکشی کرکے اپنی جان لے لی۔ ذرائع کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں پولیس ٹریننگ کیمپ میں زیر تربیت فیصل آباد کا رہائشی مدثر گزشتہ 3 ماہ سے تربیت حاصل کررہا تھا جس نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار لی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق خودکشی کرنے والے نوجوان کی جیب سے ایک تحریر برآمد ہوئی ہے جس پر لکھا ہے کہ میں بیماری کے باعث خودکشی کررہا ہوں اور میرے اس عمل کا کوئی ذمہ دار نہیں۔ لاش کو پوسٹ مارٹن کےلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا جسے ورثا ءکے حوالے کردیا جائے گا، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلووں سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔
 

شیئر: