Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 23 مارچ ، 2026 | Monday , March   23, 2026
پیر ، 23 مارچ ، 2026 | Monday , March   23, 2026

مکہ سبزی منڈی سے غیر ملکی گداگر گرفتار

مکہ مکرمہ۔۔ یہاں مقدس شہر کی گشتی فورس نے الکعکیہ محلے کی سبزی منڈی میں بھیک مانگنے والے برمی کو گرفتار کرلیا۔ اس کے قبضے سے11ہزار ریال سے زیادہ برآمد ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق گداگر کی رپورٹ کی گئی تھی۔ گرفتاری کے بعد شناخت کی گئی تو پتہ چلا کہ اسکا تعلق برما سے ہے۔ گداگر کو گرفتار کرکے الکعکیہ پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیاگیا۔
 

شیئر: