Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

بنگلہ دیشی نشہ آور گولیوں کے ساتھ گرفتار

مکہ مکرمہ۔۔۔۔ روڈ سیکیورٹی فورس نے مدینہ منورہ روڈ پر ایک بنگلہ دیشی کو گرفتا ر کرکے اس کے قبضے سے نشہ آور "یابا" گولیا ں برآمد کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق فورس کو ایک قیمتی کار مشکوک نظر آئی تو اسے روکا گیا جسے بنگلہ دیشی چلا رہا تھا۔ شک کی بنیاد پر تلاشی لی گئی تو نشست کے نیچے سے ایک ہزار نشہ آور یابا گولیاں برآمد ہوئیں۔ ضبط کرکے بنگلہ دیشی کو گرفتا رکرلیا گیا اور خلیص میں ادارہ انسداد منشیات کی تحویل میں دے دیا گیا۔ 
 

شیئر: