Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

جدہ، سعودی گلوکار محمد عبدہ کا پروگرام

ریاض۔۔۔۔۔تفریحات کے اعلیٰ ادارے نے ماہ رواں کے آخر میں معروف سعودی گلوکار محمد عبدہ کے گانوں کے پروگرام کی منظوری دیدی۔یہ پروگرام جدہ میں ہوگا۔ اعلیٰ ادارے نے واضح کیا کہ سعودی عرب میں سینما گھر کھولنے کی تجویز زیر غور ہے۔ کئی کمیٹیاں اس پر کام کررہی ہیں۔2017تفریحات کیلئے منفرد سال ثابت ہوگا۔ تفریحی پروگرام کا اعلان ادارے کی ویب سائٹ پر جلد کردیا جائے گا۔ ادارے کے سربراہ اعلیٰ انجینیئرعمروالمدنی نے العربیہ چینل کو بتایا جلد ریاض کے بڑے اسٹیڈیم میں نوجوانوں کا پروگرام بھی ہوگا۔اس میں دیوہیکل ٹرکوں مانسٹرجام کیا جائے گا۔ یہ عالمی پروگرام ہے اسے نئے انداز سے سعودی عرب میں پیش کیا جائے گا۔

شیئر: