Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 16 دسمبر ، 2025 | Tuesday , December   16, 2025
منگل ، 16 دسمبر ، 2025 | Tuesday , December   16, 2025

شاہ سلمان نے کسٹم جرائم پر تحقیقات کا اختیار پبلک پراسیکیوشن کو دیدیا

ریاض۔۔۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے کسٹم مقدمات میں پوچھ گچھ اور الزامات عائد کرنے کا اختیار محکمہ کسٹم سے لے کر پبلک پراسیکیوشن کو دے دیا۔ اس پر عملدرآمد تین ماہ کے اندر اندر ہوگا۔ ایوان شاہی کی جانب سے مذکورہ منظوری کا اعلان پبلک پراسیکیوٹر کے اس عزم کے اظہار کے بعد کیا گیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پبلک پراسیکیوشن کسٹم قانون سے تعلق رکھنے والے جرائم کی تحقیقات کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ شاہی فرمان میں یہ ہدایت کردی گئی ہے کہ محکمہ کسٹم اور پبلک پراسیکیوٹر اختیارات کی منتقلی کیلئے خصوصی سمجھوتہ کریں اور تین ماہ کے اندر اندر پبلک پراسیکیوشن کسٹم جرائم پر تحقیقات کا چارج لے لیں۔ اس کا اعتبار 2 جمادی الثانی 1440 ھ سے ہوگا۔ 

شیئر: