Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

گرلز اسکول کے سامنے ذہنی مریض

مکہ المکرمہ۔۔۔ یہاں الشرائع سیکٹر میں گرلز اسکول کے سامنے خود کو برہنہ کرنے والا ذہنی مریض نکلا۔ تفصیلات کے مطابق بچیوں کو لینے کیلئے سرپرست حضرات اسکول پہنچے ہوئے تھے۔ چوکیدار بھی مستعد کھڑا ہوا تھا۔ اچانک ایک شخص نے جو اول فول حرکتیں کررہاتھا، اسکول میں گھسنے کی کوشش کی۔ اسے روکا گیا اسی دوران اس نے سب کے سامنے خود کو بے لباس کردیا۔ خوف و ہراس پھیل گیا۔ موقع پر موجود لوگوں نے اس کے اطراف انسانی دیوار بنا لی۔ پولیس نے پہنچ کر اسے گرفتا ر کرلیا۔ اب اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

شیئر: