Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

پیپلز پارٹی کے رہنما اور ان کی اہلیہ پر دوبارہ فرد جرم عائد

پشاور: پیپلز پارٹی کے رہنما ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ عاصمہ عالمگیر پر آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے کیس میں ایک بار پھر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پشاور کی نیب عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران ارباب عالمگیر اور عاصمہ عالمگیر پیش ہوئے جہاں عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد دونوں ملزمان پر دوبارہ فرد جرم عائد کرتے ہوئے نئی فرد جرم میں سے بیرون ملک اثاثوں سے متعلق ذکر نکال دیا۔ قبل ازیں ریفرنس میں ارباب عالمگیر اور عاصمہ عالمگیر پر بیرون ملک اثاثوں کے نکات بھی شامل کیے گئے تھے ۔ عدالت نے کیس کے 3 گواہوں شیر دل، کلیم شہزاد اور ڈاکٹر ریحان کو آیندہ سماعت پر طلب کرلیا۔ واضح رہے کہ نیب نے دونوں میاں بیوی کے خلاف 33 کروڑ 21 لاکھ روپے کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے جبکہ ارباب عالمگیر اور عاصمہ عالمگیر نے عدالتی احکامات کے مطابق ریفرنس فائل کرنے کی درخواست دی تھی۔
 
 

شیئر: