Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

وہاڑی میں چانٹے دار کبڈی کا روایتی مقابلہ

وہاڑی: وہاڑی میں چانٹے دار کبڈی کے مقابلے ہوئے، اس روایتی مقابلے کو تماشائیوں نے بھی خوب انجوائے کیا اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑوں نے اس مقابلے کا مزہ دوبالا کر دیا۔ وہاڑی کے نواحی علاقہ 101ڈبلیو بی میں ہونے والے کبڈی میچ میں نامور کھلاڑی اِن ایکشن ہوئے۔ برصغیر کے دیہاتی علاقوں میں مشہور اس چانٹے دار کبڈی کے سنسنی خیز مقابلے میں حریف پر تھپڑوں کی بارش نے دیکھنے والوں کو بھی محظوظ کیا۔ تماشائیوں کی بڑی تعداد درختوں پر چڑھ کر کبڈی میچ سے لطف اندوز ہوئی۔ روایتی کھیل کبڈی میں ڈھول کی تھاپ پر روایتی بھنگڑے بھی ڈالے گئے۔ مقابلے کے آخر میں فاتح کھلاڑیوں میں انعام تقسیم کئے گئے۔ 
کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: