Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

نادرا نے 10 ہزار سے زائد شناختی کارڈ بلاک کردیئے

اسلام آباد: نادرا کی جانب سے 10 ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کردیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق خود کو افغانی ظاہر کرنے والے 10 ہزار 144 پاکستانیوں کے شناختی کارڈ نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے بلاک کردیے، بتایا گیا ہے کہ ان افراد نے عالمی ادارے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے مہاجرین سے وطن واپسی پروگرام کے تحت 400 ڈالر فی کس کے حساب سے رقوم بھی وصول کی تھیں۔ نادرا نے خود کو افغان شہری ظاہر کرنے والے پاکستانیوں کا سراغ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے ڈیٹا سے لگایا اور ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شناختی کارڈز بلاک کردیے۔ اس حوالے سے نادرا حکام کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ بلاک کیے جانے کے بعد ان میں سے کچھ شہریوں نے مختلف عدالتوں سے رجوع بھی کیا ہے۔ 
 

شیئر: