Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

النکاسہ کی عمارتوں کے کنکشن ختم

مکہ مکرمہ۔۔۔ مقدس شہر کی میونسپلٹی اور مکہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اہلکار آج منگل کو النکاسہ محلے کی تجدید کا دوسرا مرحلہ شروع کریں گے۔ اس کے تحت گورنر مکہ مکرمہ اور ان کے نائب کی ہدایت پر 106 عمارتوں سے بجلی اور پانی کے کنکشن کاٹ دیئے جائیں گے۔ ایک ماہ قبل پہلے مرحلے کا آغاز 102 عمارتیں مسمار کرکے کیا گیاتھا۔ النکاسہ سمیت مقدس شہر کے کئی غیر منظم محلوں کی تمام عمارتوں کو زمین بوس کرکے جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔ 

شیئر: