Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

سعودی ولی عہد کی آمد سے قبل سیکورٹی ٹیم پاکستان میں

اسلام آباد:  اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف کی سربراہی میں وفد کی پاکستان آمد کے بعد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کے دورہ پاکستان کے پیش نظر ان کی سیکورٹی ٹیم بھی پاکستان پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان کی سیکورٹی ٹیم نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ڈاکٹرز کی ٹیم اور کے دورے کی کوریج کے لیے سعودی ذرائع ابلاغ کا وفد بھی پاکستان پہنچ چکا ہے۔ سعودی سفیر کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان 16 فروری کو بڑے وفد کے ساتھ 2 روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے ، اس موقع پر ان کا وزیر اعظم ہاؤس میں قیام کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -  -پیر سے بارشوں کا نیا سسٹم، متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

شیئر: