Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

شہباز شریف کے خلاف نیب کی درخواست مسترد

لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف کی جانب سے ضمانت کی درخواستوں پربنچ تبدیل کرنے کے لیے نیب کی درخواست عدالت عالیہ لاہور نے مسترد کردی۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سردار محمد شمیم خان نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے نیب کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ درخواست میں نیب کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر جسٹس ملک شہزاد کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ سماعت کررہا ہے اور موجودہ بنچ درخواست ضمانت پر سماعت نہیں کرسکتا۔شہباز شریف کی درخواست ضمانت جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل بنچ کو بھجوائی جائے۔ واضح رہے کہ نیب نے شہباز شریف کو آشیانہ ہاﺅسنگ اسکینڈل میں اختیارات کے ناجائز استعمال کے جرم میں گرفتار کر رکھا ہے۔
 
 

شیئر: