Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

اسلامی فوجی اتحاد کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد... اسلامی فوجی اتحاد کا وفد جنرل راحیل شریف کی قیادت میں اتوار کی رات پاکستان پہنچ گیا۔ اسلامی فوجی اتحاد کے وفد کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔ جنرل (ر) راحیل شریف کی قیادت میں سیاسی و عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں ہوں گی۔ وفد وزیر اعظم عمران خان ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقا تیں کرے گا۔ ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے متعلق اہم امور پر بات چیت اور خطے کی صورتحال زیر غور آئے گی۔

شیئر: