Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

طائف: غیر ملکی گداگر بچوں کی تعداد میں اضافہ

طائف۔۔۔ طائف میں غیر ملکی گداگر بچوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔ طائف کی مرکزی شاہراہوں کے علاوہ تجارتی مراکز ، ریستوران ، پٹرول پمپوں اور اے ٹی ایم کے اطراف غیر ملکیوں کے بچے گداگری کرتے نظر آتے ہیں۔ شہریوں نے کہا ہے کہ گداگر بچوں کی وجہ سے ایک طرف شہر کی ساکھ متاثر ہوتی ہے تو دوسری طرف اس بات کی نشاندہی ہورہی ہے کہ یہاں غیر ملکی مافیا سرگرم ہوچکا ہے ۔ یہ مافیا غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے بچوں کو گداگری کیلئے استعمال کررہا ہے۔ 
 

شیئر: