Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

انجلینا جولی کی روہنگیا پناہ گزینوں سے ملاقات

ڈھاکا ۔۔۔ ہالی وڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی نے بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزین کے ایک کیمپ کا دورہ کیا، بنگلہ دیش پہنچنے کے فوری بعد وہ میانمار کے ساتھ سرحد کے قریب ایک کیمپ کے دورے پر چلی گئیں۔ جولی اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی خصوصی مندوب بھی ہیں۔ وہ ایسے وقت پر اس دورے پر گئی ہیں۔جب اقوام متحدہ کی طرف سے پناہ گزینوں کی مدد کےلئے تقریبا ایک بلین ڈالر کی فراہمی کی ایک نئی اپیل کی جانے والی ہے۔اگست 2017ءکے بعد سے بنگلہ دیش میں 7 لاکھ سے زائد روہنگیا پناہ گزین ہوچکے ہیں۔انجلینا جولی ضلع کاکس بازار میں منگل کوپہنچیں جہاں انہوں نے مہاجر کیمپوں کے دورے بھی کئے اورمہاجرین سے ملاقاتیں کرکے ان کے مسائل جانے۔
 

شیئر: