Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 21 اگست ، 2025 | Thursday , August   21, 2025
جمعرات ، 21 اگست ، 2025 | Thursday , August   21, 2025

ابوظبی میں پاپائے روم کی سرپرستی میں مذہبی رسومات کی ادائیگی

ابوظبی: پاپائے روم فرنسیس نے ابوظبی کے شیخ زاید اسٹڈیم میں ہزاروں عیسائیوں کی موجودگی میں مذہبی رسومات ادا کیں۔ رسومات میں شرکت کے لئے ابوظبی اور دبئی سمیت ملک بھر سے عیسائی تارکین کی بڑی تعداد شیخ زاید اسٹڈیم پہنچ گئی۔ لوگوں کی آمد کا سلسلہ صبح سے شروع ہوا۔ ابوظبی میں پاپائے روم کی سرپرستی میں عیسائیوں کی مذہبی رسومات کی ادائیگی رواداری، باہم برداشت اور آسمانی مذاہب کے ماننے والے افراد کے درمیان ربط وتعلق پیدا کرنے کے لئے منعقد کی جارہی ہے۔ 
 

شیئر: