Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026

سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں3دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی... خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کی ممکنہ کارروائی کو ناکام بناتے ہوئے دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا۔فائرنگ کے تبادلے کے دوران3 دہشت گرد مارے گئے۔ اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا ۔ آئی ایس پی آرکے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان اور بلوچستان کے سنگم پر واقع گل کچ کے علاقہ میں خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن کیا۔ دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی جس پر جوابی فائرنگ میں تینوں دہشتگرد مارے گئے۔ 

شیئر: