Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

ایران نے مصری ماہی گیر رہا کردیئے

قاہرہ ۔۔۔ مصری دفتر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی بحریہ کے حکام نے چند ہفتے قبل جن 5مصری ماہی گیرو ںکو گرفتار کرلیا تھا انہیں رہا کردیا۔ ایران نے مصری ماہی گیروں کو اپنے علاقائی سمندر میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے کے الزام میں حراست میں لیا تھا۔ مصری دفتر خارجہ کا کہناتھا کہ پانچوں مصری ماہی گیروں کو رہا کرانے کی مہم کارگر ثابت ہوئی۔ان سب کی صحت اچھی ہے اور جلد ہی یہ مصر واپس آجائیں گے۔ یہ لوگ سعودی جہاز پر سمندر میں مچھلیاں پکڑ رہے تھے۔
 

شیئر: