Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

کیوبا میں طوفان سے مرنیوالے 6ہوگئے

 ہوانا۔۔۔کیوبا میں تباہ کن طوفان سے مرنیوالوں کی تعداد 6 ہوگئی۔یہ بات کیوبا کے محکمہ صحت کے حکام نے بتائی۔ وزیر صحت نے صدر میگوئل کی زیر صدارت ہونےوالے کابینہ اجلاس کے بعد بتایا کہ طوفان کے دوران شدید زخمی ہونے والے2فراد کی ہلاکت کے بعد ان ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ حکام نے کہا کہ طوفان سے 1238گھروں کو نقصان پہنچا جبکہ 347مکمل تباہ ہوگئے۔
 

شیئر: