نواز شریف کو سلیوٹ کرنےوالا اہلکارمعطل؟
لاہور...وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سوشل میڈیا کے مطابق نواز شریف کو سلیوٹ کرنے والے پولیس اہلکار کو معطل کرنے کے حوالے اطلاعات کی تردید کر دی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صحافی نے سوال کیا کہ سوشل میڈیا پر آرہا ہے کہ اسپتال میں نوازشریف کو سلیوٹ کرنے والے پولیس اہلکار کو معطل کر دیا گیا ۔ جس پر فواد چوہدری نے کہا کہ ہم چھوٹے دل کے لوگ نہیں ہیں۔