اوپن یونیورسٹی میں اوورسیزپاکستانیوں کیلئےتعلیمی پروگرامز
اسلام آباد...علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمندر پار(مشرق وسطیٰ کے ممالک)میں مقیم پاکستانیوں کے لئے تعلیمی پروگرامز متعارف کردئیے۔سعودی عرب، کویت، قطر ،متحدہ عرب امارات، عمان ، بحرین اور امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کے لئے جن پروگرامز میں داخلے پیش کئے گئے ان میںاللسان العربی(ابتدائی عربی کورس) عربی بول چال ،سیکنڈری سکول سر ٹیفکیٹ( میٹرک)ہائر سیکنڈری (انٹرمیڈیٹ جنرل گروپ ،آئی کام) بیچلرز(بی اے جنرل گروپ ، بی کام ،بی اے ماس کمیونیکیشن اور بی اے لائبریری سائنس)بی ایڈ (ڈیڑھ سالہ پروگرام) ایم بی اے(کامن ویلتھ آف لرننگ)کے علاوہ درس نظامی ،شارٹ ٹرم کورسسز شامل ہیں۔ ان ممالک میں مقیم پاکستانی اب ان میں سے کسی بھی پروگرام میں داخلہ حاصل کرنے کے لئے اپنا داخلہ فارم مع مقررہ فیس5۔مارچ2019ءتک جمع کراسکتے ہیں۔داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹس سے ڈاون لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔