Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 17 مئی ، 2026 | Sunday , May   17, 2026
اتوار ، 17 مئی ، 2026 | Sunday , May   17, 2026

عرعر میں 5سعودیوں نے ہموطن کو کچل دیا

عرعر ۔۔۔۔ 5مقامی شہریوں نے جھگڑے کے بعد ایک نوجوان کوکار سے کچل کر ہلاک کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق عرعر کے مشرقی پولیس اسٹیشن کو اجتماعی جھگڑے کی اطلاع ملی تھی۔ شمالی حدود ریجن میں پولیس ترجمان بریگیڈیئر عوید العنزی نے بتایا کہ نوجوانوں میں اجتماعی جھگڑا ہوگیا تھا۔ ان میں سے 5نے ایک کو کچل کر ہلاک کردیا۔ پولیس نے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی کو اپنے قبضے میں لے کر واردات کرنے والوں کو حراست میں لے لیا۔
 

شیئر: