Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

شاہ محمود کا علی گیلانی سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد...وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی نے حریت رہنما سید علی گیلانی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ۔ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال اورہندوستانی فورسز کے ہاتھوں بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔شاہ محمود نے ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کی کشمیر آمدپر بڑے پیمانے پر گرفتاریوں اور کشمیری رہنماوںکو حراست میں لئے جانے کی شدید مذمت کی ۔ سید علی شاہ گیلانی نے کشمیر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پاکستان کے موقف کو سراہا۔ ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کی کشمیر رپورٹ پر بھی گفتگو کی گئی۔

شیئر: