Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 20 جون ، 2025 | Friday , June   20, 2025
جمعہ ، 20 جون ، 2025 | Friday , June   20, 2025

ملک چلانا ہے تو عوام کو بوجھ اٹھانا ہوگا،غلام سرور

اسلام آباد....وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے اعتراف کیا ہے کہ گیس قیمت میں اضافے سے تمام لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ 5 سال میں گیس  قیمت میں اضافہ نہیں ہوا ۔ مجبوری میں قیمت بڑھانا پڑی۔ملک چلانا ہے تو عوام کو بوجھ بر داشت کر نا پڑیگا۔آئندہ سال حالات بہتر ہوں گے۔ ہفتہ کو وزیراعظم کے مشیر افتخار درانی نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ گیس کمپنیوں کو 154 ارب روپے کا خسارہ تھا۔ گیس چوری 50 ارب روپے سالانہ تھی۔ مہنگی لے کر سستی گیس بیچی جا رہی تھی۔ انہوںنے کہاکہ سالانہ 487 ارب روپے کی گیس خریدی جاتی تھی جو 337 ارب روپے کی بیچی جا رہی تھی ۔ مجبوری میں گیس کی کی قیمت بڑھانا پڑی۔ انہوںنے کہاکہ سردیوں میں کم سلیب والا بھی اونچی سلیب میں آ گیاجس سے لوگ بہت متاثر ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کیلئے مالی مشکلات ضرور ہیں مگر آنے والے دن اچھے ہیں۔

شیئر: