Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 15 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   15, 2025
منگل ، 15 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   15, 2025
تازہ ترین

گوگل پلس کو بند کرنے کا اعلان

گوگل کا سوشل نیٹ ورک گوگل پلس صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے یہی وجہ ہے کہ گوگل پلس کو 2 اپریل 2019 سے مستقل طور پر ختم کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے گوگل نے لائحہ عمل کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ 4 فروری سے ہی صارفین نئی پروفائلز، پیجز، کمیونٹی اور ایونٹس بنانے سے قاصر ہوجائیں گے اور گوگل پلس کے صارفین کی بلاگر میں کمنٹ کرنے کی اہلیت بھی ختم ہوجائے گی۔ گوگل پلس سائن ان بٹن کام کرنا بند کردے گا اور کچھ جگہوں پر گوگل سائن ان بٹن اس کی جگہ لے گا۔واضح رہے گوگل پلس کو 7 سال قبل جون 2011 میں متعارف کرایا گیا تھا، اس سوشل شیئرنگ پیج کا مقصد فیس بک جیسی ویب سائیٹس کا مقابلہ کرنا تھا۔
 

شیئر: