Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 13 جولائی ، 2025 | Sunday , July   13, 2025
اتوار ، 13 جولائی ، 2025 | Sunday , July   13, 2025

نواز شریف کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ

لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم کے میڈیکل بورڈ کی تجویز کے بعد پنجاب حکومت نے نواز شریف کو اسپتال میں داخل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق توقع ہے کہ آج انہیں کوٹ لکھپت جیل سے سروسز اسپتال منتقل کردیا جائے گا۔ نواز شریف کے طبی معاینے اور مختلف ٹیسٹ کی رپورٹس آنے کے بعد سینئر ڈاکٹرز کی ٹیم نے انہیں اسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ واضح رہے کہ نواز شریف نیب عدالت کی جانب سے العزیزیہ ریفرنس کیس میں 7 سال قید کی سزا لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں کاٹ رہے ہیں۔ دوسری جانب نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کا کہنا تھا کہ رپورٹس ظاہر کرتی ہیں کہ ان کے والد کی بیماری بڑھ رہی ہے اور ان کی زندگی کو خطرہ ہے ۔
 
 

شیئر: