Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

بھیڑیئے کو گھسیٹنے پر سعودیوں کا احتجاج

ریاض ۔۔۔ بھیڑیئے کو مار کر سڑک پر گھسیٹ کر لیجانے والے مقامی ڈرائیور کے خلا ف سوشل میڈیا پر زبردست غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔ جانور کی سعودی تنظیم نے بھی ٹویٹر پر اپنے اکاﺅنٹ میں اسکے خلاف شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔سعودی شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جس شخص نے بھیڑیئے کو قتل کرکے اسے سڑک پر گھسیٹ کر لیجانے کی واردات کی ہے اس نے اسلام ، سعودی عرب اور دنیا بھر کے مسلمانوں کی منفی تصویر پیش کی ہے۔ اسکے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے۔

شیئر: