Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 فروری ، 2026 | Monday , February   09, 2026
پیر ، 09 فروری ، 2026 | Monday , February   09, 2026

ٹرمپ انتظامیہ روس کے ساتھ جوہری معاہدے سے علیحدہ

واشنگٹن۔۔۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت نے انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسز ٹریٹی (آئی این ایف ) سے علیحدگی کا اعلان کردیا ۔ عالمی برادری اِس معاہدے سے امریکی علیحدگی کے اعلان کا انتظار کئی ہفتوں سے کر رہی تھی۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے گزشتہ برس دسمبر میں اس معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے روس کو 60دن کی مہلت دی تھی کہ وہ اس معاہدے کے تحت اپنے جوہری معاملات کو درست سمت دے۔ یہ مہلت ہفتہ کو مکمل ہو رہی ہے۔ آئی این ایف سے علیحدگی کے اعلان کے بعد امریکہ اگلے 6 ماہ میں اس سمجھوتے سے پوری طرح نکل جائے گا۔ یہ روسی امریکی جوہری معاہدہ سرد جنگ کے دور میں طے پایا تھا۔

شیئر: