Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026

مریم اورنگزیب رکشے پر جیل پہنچیں

لاہور...مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب رکشے پر سوار ہو کر کوٹ لکھپت جیل تک پہنچیں۔ گزشتہ روز مریم اورنگزیب سابق وزیر اعظم اور پارٹی قائد محمد نواز شریف سے ملاقات کیلئے کوٹ لکھپت جیل آئیں تو رکاوٹوں کے باعث آگے نہیں جانے دیا گیا ۔سابق وزیر اطلاعات گاڑی سے نیچے اتر کر تھوڑا پیدل چلنے کے بعد رکشے میں سوار ہو کر جیل داخلے کیلئے مختص پوائنٹ تک پہنچیں۔ مرکزی راستے پر تعینات جیل اہلکاروں کی جانب سے بزرگ سیاستدان جاوید ہاشمی کو موٹر سائیکل پر سوار کرا کے کوٹ لکھپت جیل تک پہنچایا گیا۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور ن لیگ کے دیگر رہنما پیدل جیل کے دروازے تک گئے۔

شیئر: