پاکستان اوربرطانیہ کا مشترکہ آپریشن،ملزم گرفتار
جمعرات 31 جنوری 2019 3:00
اسلام آباد ... پاکستان اوربرطانیہ نے مشترکہ آپریشن کے دوران بچوں سے زیادتی کے ملزم چوہدری اخلاق حسین کو گرفتار کرلیا ۔ برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق پاکستان اور برطانیہ نے پنجاب کے شہر سانگلہ میں مشترکہ آپریشن کیا ۔ہائی کمیشن کے مطابق اخلاق حسین پر بچوں سے زیادتی کا الزام ہے۔اخلاق حسین کو برطانوی عدالت 19سال قید کی سزا سنا چکی ہے ۔ہائی کمیشن کے مطابق ٹرائل کے دوران اخلاق برطانیہ سے فرار ہو کر پاکستان آگیا تھا۔اخلاق حسین کی گرفتاری کیلئے 2017 سے پاکستان کے ساتھ رابطہ تھا ۔