Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

بزرگ موذن کا بڑا جنازہ

جازان ۔۔۔ 50برس سے زیادہ عرصے سے اذان کی صدا بلند کرنے والے قدیم ترین سعودی موذن کا جنازہ کار خیر کرنے والوں سے اہل جازان کی محبت کے مظاہرے میں تبدیل ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق یحییٰ الجریبی البدیع جامع مسجد میں مسلسل 5عشروںسے اذان دے رہے تھے۔ انکی نماز جنازہ میں جازان کے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ ہر ایک انکے فراق پر آنسو بہا رہا تھا۔ البدیع کے باشندوں کا کہناہے کہ البدیع جامع مسجد کے موذن سے انکا تعلق نہایت گہرا تھا۔ وہ انکی یومیہ زندگی کا اٹوٹ حصہ بنے ہوئے تھے۔ بوڑھے، نوجوان سب ان سے پیار کرتے تھے۔ کہتے ہیں کہ انکی یاد برسوں نہ بھلائی جاسکے گی۔
 

شیئر: