ریوڈی جینرو( ایجنسیاں ) برازیل کے شہرریو ڈی جینرو میں پیرالمپکس کے مختلف کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں۔ چین کی63 گولڈ سمیت147 میڈلز کے ساتھ برتری برقرار ہےبرطانیہ نے75 اور یوکرین نے72 میڈلز حاصل کئے ہیں۔ برطانیہ نے گزشتہ شب سونے کے 9تمغے حاصل کئے جبکہ اس کی ایتھلیٹ قدینہ کوکس نے 2مختلف کھیلوں میں کامیابی حاصل کی یوں 32سال میں وہ پہلی خاتون ایتھلیٹ ہیں جنہوں نے دونوں مقابلوں میں میڈل حاصل کیا۔ 4x100 میٹر ریس میں برازیل کے فلائپ گومز نے گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔ تھروئنگ میں ہاتھ سے محروم ہندوستانی ایتھلیٹ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ جویندرا جھاجریا نے63.97 میٹر کی تھرو کرکے سونے کا تمغہ حاصل کیا۔