Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

14 ہزارافرادکی جرمنی میں داخلے کی کوشش!

برلن ۔۔۔ جرمنی میں 2018ءکے دوران 14 ہزار سے زائد تارکین وطن نے غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے کی کوشش کی۔جرمن جریدے کے مطابق ان ہزاروں تارکین وطن کی بہت بڑی اکثریت نے جرمنی کی آسٹریا کے ساتھ سرحد پار کر کے اس ملک میں داخلے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق ان تارکین وطن میں درجنوں مختلف ممالک کے شہری شامل تھے لیکن ایک بہت بڑی تعداد کا تعلق افغانستان، نائجیریا، عراق، شام اور ترکی سے تھا۔ ان غیر ملکیوں کو سرحدوں پر شناختی دستاویزات کی خصوصی نگرانی کے دوران ویزا نہ ہونے پر جرمن پولیس نے واپس بھیج دیا۔
 

شیئر: