گوتریس کا محمد بن سلمان سے اظہار تشکر
ریاض۔۔۔ ولی عہد نائب وزیراعظم و زیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل گوتریس نے ٹیلیفون پر رابطہ قائم کیا۔ انہوں نے یمن کے برسر پیکار فریقوں کے درمیان مکالمے کے خوشگوار نتائج برپا کرنے کے سلسلے میں سعودی عرب کے تعاون پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے اطمینان دلایا کہ انکا ملک یمن کے امن و استحکام اور یمنی بھائیوں کے وسیع تر مفاد کیلئے سب کچھ کریگا۔